کراچی ،ڈرگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

کراچی ،ڈرگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر)شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ رات گئے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں شادی کی تقریب میں تندور کا سلنڈر پھٹنے سے 8خواتین اور 2بچیاں جھلس گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 18سالہ حسن کے نام سے ہوئی جبکہ 2 نوجوان شدید زخمی ہوئے جن کی شناخت زرقان اور منیف کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو نجی اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔رات گئے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں نجی شادی ہال میں تندور کا سلینڈر پھٹ گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جس وقت کھانا چل رہا تھا۔ دھماکے کی زد میں آ کر 8 خواتین اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ جن کو فوری طور پر پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...