مصطفی کمال کا کامیاب جلسے پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر

مصطفی کمال کا کامیاب جلسے پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمن سید مصطفی کمال نے لیاقت آباد فلائی اوورز پر ہونیوالے پی ایس پی کے تاریخی جلسہ عام پر کراچی کے تمام کارکنوں اورعوام کوزبردست مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شمع کراچی والوں نے جلائے اس کی روشنی پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی مصطفیٰ کمال کاشہرہے،اس کاثبوت کراچی کے عوام نے لیاقت آباد فلائی اوور پر تاریخی جلسہ میں دیدیاہے جس پر میں انہیں مبارکبادپیش کرتاہوں انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی نے جس نے لیاقت آباد فلائی اوور پر ایک ایسا گلدستہ سجایا جس میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی موجود تھیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کاتاریخی جلسہ انقلاب کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے جلسہ عام کی شاندارکوریج پر الیکٹرونک اورپرنٹ میڈیا کابھی شکریہ اداکیا۔