معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز

معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں معروف سرجن اور اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یوٹی) کے سربراہ ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کوسینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور وہ ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج ہیں۔سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کے مطابق پروفیسر ادیب رضوی کو انفلوئنزا اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا، ادیب رضوی کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے پر ادارہ عوام کا مشکور ہے، ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، آئی سی یو میں 3 دن گزارنے کے بعد ادیب رضوی کو کمرے میں منتقل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی عمر 79 سال ہے اور وہ سندھ اسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے سربراہ ہیں۔ یہ ادارہ اعضا کی مفت پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔