پی آئی اے کی پروازوں میں سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کیئے

پی آئی اے کی پروازوں میں سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کیئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار دوران پرواز کرسمس منایا گیا،سانتا کلازنے طیارے کے تمام مسافروں کو خوش آمدیدکہا۔پی آئی اے نے کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے اپنی مختلف پروازوں پر بچوں میں تحائف، ٹافیاں اور چاکلیٹ تقسیم کیں۔ مسافروں نے قومی ایئر لائن کے اس جذبے کی تعریف کی۔پی ائی اے کی تاریخ میں پہلی بار دوران پرواز کرسمس منایا گیا۔ سانتا کلاز نے طیارے کے تمام مسافروں کو خوش امدید کہا۔ مسافروں نے سانتا کلاز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سانتا کلاز نے مسافروں اور بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -