جماعت اسلامی کے رکن امین صادق انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے رکن امین صادق انتقال کرگئے

  

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن امین صادق کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے ۔وہ گزشتہ کچھ عرصے سے خون کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ان کی نمازِ جنازہ 26دسمبر بروز منگل راول مسجد نزد ہل پارک بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی ۔ جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن امین صادق کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمداقبال چوہدری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -