بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا

  

ملتان ( جنر ل رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی کا 14 واں کانووکیشن آج 26دسمبر 2017بروز منگل صبح دس بجے جناح آڈیٹوریم یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا.14 ویں کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلرزکریایونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ کریں گے جبکہ وائس چانسلر بہاالد ین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سپاس نامہ پیش کریں گے. کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کے مطابق کانووکیشن میں 53 پی ایچ ڈی اور224طلباء طالبات کو گولڈ میڈل دئیے جائیں گے. کانووکیشن میں 3000 طلباء طالبات کو ان کی تعلیمی اسناد جاری کی جائیں گی. انہوں نے مزید بتایا کہ وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی قیادت میں 2015 تا 2017 تک یونیورسٹی اپنا تیسرا کانووکیشن منعقد کررہی ہے ۔یونیورسٹی آئندہ کانووکیشن تک تمام سیشنز کے طالب علموں میں ڈگریاں تقسیم کردے گی۔قبل ازیں گزشتہ روز بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے14 ویں کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل جناح آڈیٹوریم یونیورسٹی کیمپس میں ہوئی جس میں طلباء طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

کانووکیشن

مزید :

کراچی صفحہ اول -