شہید بے نظیر کی برسی پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے،آئی جی سندھ

شہید بے نظیر کی برسی پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ شہیدبینظیربھٹو کی برسی کے موقع پر پولیس سیکیورٹی اقدامات کو ہرسطح پر فول پروف بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے تیار کردہ کنٹی جینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مذید کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں اختیارکردہ حکمت عملی ولائحہ عمل میں کوئی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب ٹھرائے جانیوالے افسران واہلکاروں کو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام کی متوقع کثیرتعداد میں شرکت کو مدنطررکھتے ہوئے سندھ کے بارڈرزایریاز سمیت گڑھی خدابخش اور نوڈیرو جانے والے روٹس پرپیٹرولنگ، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ تمام داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی، سرچنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو مربوط اور مؤثربنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش کے مرکزی روٹس پر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرکے ہر قسم کی پارکنگ کو مناسب دوری پر رکھنے اور پارکنگ لاٹس کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ روٹس پر اچانک خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹانے کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش اورنوڈیرو کے اطراف کے علاقوں میں ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ کے تمام تر اقدامات کو مؤثر بنانے کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلئیرنس کے عمل کو اور علاقہ سپروائزری افسران اپنی موجودگی کے تحت ہرسطح پر بذات خود یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کرنیوالے قافلوں کی تھانہ جات کی سطح پر ناصرف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے متعلقہ تھانہ جات علاقہ کراس کرانیکے حوالے سے وائرلیس کنٹرول پر انٹریز بھی لازماً کرائیں گے ۔ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ کوئی لاوارث بیگ، پارسل، تھیلا، گاڑی وغیرہ یا دیگر اشیاء سمیت کوئی مشوک شخص یا سرگرمی دکھائی دینے پر عوام فوری طور پرمددگار15،قریبی تھانوں، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز دفاتر کو اطلاع دیں۔