فاٹا کے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں،حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو کریڈٹ کوئی اور لے لے گا،زاہد خان

فاٹا کے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں،حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو ...
فاٹا کے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں،حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو کریڈٹ کوئی اور لے لے گا،زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ فاٹاکے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں ، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، ،جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان تنہا نہیں رہنا چاہتے وہ خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،فاٹا کے نوجوان جب بھی جدوجہد کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے،اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں رہے،معلوم نہیں حکومت کیوں مولانا فضل الرحمن کی بات مان رہی ہے،اگر حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو فاٹا کے انضمام کا کریڈٹ کل کوئی اور لے لے گا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں