ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان ملاقات آج لاہور میں ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت مخالف تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان چندروز قبل ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں آج(منگل)کے روز ملاقات طے پائی تھی ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے جس میں حکومت مخالف تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔