”یہ گاڑی تو یہاں لے کر ہمیں دکھائیں“صاف پانی منصوبے میں ایک اتنی مہنگی گاڑی خرید لی گئی کہ جان کر چیف جسٹس کے ہوش اڑ گئے،گاڑی دکھانے کا مطالبہ کر دیا

”یہ گاڑی تو یہاں لے کر ہمیں دکھائیں“صاف پانی منصوبے میں ایک اتنی مہنگی گاڑی ...
”یہ گاڑی تو یہاں لے کر ہمیں دکھائیں“صاف پانی منصوبے میں ایک اتنی مہنگی گاڑی خرید لی گئی کہ جان کر چیف جسٹس کے ہوش اڑ گئے،گاڑی دکھانے کا مطالبہ کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصولی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بتایاجائے میڈیکل کالج کا اسٹرکچر کیا ہے اورنجی میڈیکل کالجزکے مالکان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ صاف پانی منصوبے میں ساڑھے3 کروڑ کی گاڑی خریدی گئی، عدالت کو آگاہ کیاجائے کیسی گاڑی خریدی گئی اورتفصیلات فراہم کریں،ہوسکے تووہ گاڑی یہاں بلوالیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کا دورہ کیا تو تنقید کی گئی ،جہاں میرے بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگاوہاں خود جاﺅں گا،انہوں نے کہا کہ ذاتی نمائش کیلئے نہیں، جذبے کیلئے کیس کی سماعت کررہے ہیں،صاف پانی کیس بھی اسی کیس کے ساتھ سنا جائے گا،عوامی مفادکے کیس کی سماعت ہفتے اوراتوارکوبھی ہوگی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی


loading...