جسم کی کمزوری ، قوت سماع میں کمی ہوتو یہ آسان روحانی”نسخہ“ آپ کیلئے ہے
انسان کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہوسکتاہے جس میں بہرے پن ، نظر کی کمی اور بڑھتی عمر کیساتھ کمزوری ہوسکتی ہے لیکن اللہ پاک نے ان مسائل کا حل بھی دے رکھا ہے ۔
قوت سماع میں کمی
عشاہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ صورہ اخلاص اور اکتالیس بار ”فقضھن سبع سموات الارض ثم استوی علیا لعرش“ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے تین مرتبہ چہرے پر پھیرلیں۔اکتالیس روز پورے کرنے ہوں گے۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ’’لائیو ٹی وی‘‘ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔
کمزوری سے نجات:
تین پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے سورہ التین کی آیت نمبر 5 لکھ ایک پلٹ صبح ،ایک دوپہر اور ایک رات کو سوتے وقت پانی سے دھو کر اس پانی پر ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر دم کر کے پی لیں۔
بہرے پن کا علاج :
اس کے لئے ایک بار ” راس السمع المرام“ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص رات کو سونے سے پہلے اور دن میں زوال کے فوراً بعد سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر دم کر کے کان میں گھمائیں۔یہی الفاظ کاغذ پر لکھ کر تعویذ کی شکل میں عورتی گلے میں پہنیں اور مرد بازو پر باندھیں۔
مزید وظائف دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
ؓبغل کی گلٹیاں:
سورہ یوسف کی پہلی دو آیات
روزنامہ امت کے مطابق صبح سورج نکالنے سے پہلے اور شام کو غروب آفتاب کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھیں ۔ ساتھ ہی پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر پانی پر دم کر لیں اور پی لیں۔جب تک مرض پوری طرح ختم نہ ہو ، ےہ عمل جاری رکھیں اور سرخ مرچ بالکل استعمال نہ کریں۔
بے ہوشی کا خاتمہ:
ایک پیالی پانی پر ایک مرتبہ سورہ فلق اور ایک مرتبہ آیت الکر سی پڑھ کر دم کریں اور یہ پانی مریض کے حلق میں ڈال دیں اور اسی پانی کا چھینٹا اس کہ منہ پر ماریں۔