شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل لٹانے والے منظرعام پر آ گئے، یہ کون ہیں اور کیا کام کرتے ہیں؟ جواب ایسا کہ جان کر آپ واقعی ہی ”سُن“ ہو جائیں گے

شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل لٹانے والے منظرعام پر آ گئے، یہ کون ہیں اور ...
شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل لٹانے والے منظرعام پر آ گئے، یہ کون ہیں اور کیا کام کرتے ہیں؟ جواب ایسا کہ جان کر آپ واقعی ہی ”سُن“ ہو جائیں گے

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خان پور میں بارات کے دوران پانی کی طرح دولت بہانے کی خبر میڈیا پر چلی تو ہر پاکستانی حیران پریشان رہ گیا لیکن اب ایک ایسا انکشاف ہوا ہے کہ جان کر ہر کوئی ہکا بکا ضرور رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگلا قربانی کا بکرا بھی تیار ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔“ عارف نظامی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسا نام لے لیا کہ جان کر ہی شہباز شریف کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

باراتوں میں پیسے تو لٹائے ہی جاتے ہیں مگر خان پور کے دولہا کی بارات میں ڈالر اور ریال لٹائے گئے اور باراتیوں میں موبائل فون بھی بانٹے گئے لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ یہ کوئی رئیس زادے نہیں بلکہ پرچون اور بعض دیگر دکانیں چلانے کا کاروبار کرتے ہیں۔

دریا دلی کا مظاہرہ کرنے والے دولہا ارشد کا تعلق قریشی خاندان سے ہے اور ارشد کے چچا اشفاق قریشی کا کہنا ہے کہ باراتوں میں پیسہ لٹانا قریشیوں کی پرانی روایت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جو ہمارا مزدور طبقہ تھا، وہ 10 سے 20 نوٹ اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 40 نوٹ پھینک دیتا تھا، لیکن ہمارے خاندان کے 50 سے 100 بندے ہیں، نوٹوں کی ایک ایک گڈی بھی پھینکیں تو لوگوں نظر آ جاتی ہے۔ “

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قریشی خاندان پرچون کی دکان اور پرانی و نئی بوریاں سینے اور بیچنے کا کاروبار کرتا ہے۔ دولہا کے بھائی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس کا کہنا تھا ”گولی ٹافی کی دکان ہے، اور شادی کے دوران 40 سے 50 ڈالر پھینکے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ دیکھو! کلبھوشن پر تشدد کیا گیا ہے اور۔۔۔“ والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر جاری ہوتے ہی بھارت نے واویلا شروع کر دیا، کیا چیز دیکھ کر تشدد کا الزام لگایا؟ جان کر آپ غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

یہ خبر جیسے ہی میڈیا کی زینت بنی تو حکومت نے بھی نوٹس لے لیا اور ایف بی آر نے بے انتہاءدولت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حکومت کیلئے پوری ’سلامی‘ حاصل کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارات میں ایک ڈالر کے پانچ سو اور ایک ریال والے پانچ سو نوٹ پھینکے گئے، جبکہ دو ہزار روپے والے بیس عدد ڈبہ پیک موبائل فون بھی لٹائے گئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول پور


loading...