شہزادہ ولید بن طلال کی خود کشی کی کوشش ، تصدیق نہیں ہوسکی

شہزادہ ولید بن طلال کی خود کشی کی کوشش ، تصدیق نہیں ہوسکی
شہزادہ ولید بن طلال کی خود کشی کی کوشش ، تصدیق نہیں ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) خبر رساں ادارے تسنیم نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا تاہم اس ضمن میں سرکاری طورپر یا آزاد میڈیا کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔ 

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ’’لائیو ٹی وی‘‘ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ شہزادہ ولید بن طلال کے شکست تسلیم کرنے کو جسمانی تشدد اور قید و بند کے ساتھ ساتھ انہیں جذباتی ایذا کا نشانہ بنانے کا نتیجہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

یادرہے کہ ولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں نے سعودی عرب  نے کرپشن کیخلاف مہم کے دوران گرفتار کرلیا تھا اور اطلاعات تھیں کہ انہیں 600 ارب ڈالر کی ادائیگی کے بدلے میں رہائی کی پیشکش بھی کی ہے ۔ 

مزید :

عرب دنیا -