دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لڑکے پرجوش ہیں ،حفیظ کی جگہ شعیب ملک سے کام لینے کی کوشش کریں گے :سرفراز احمد ن

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لڑکے پرجوش ہیں ،حفیظ کی جگہ شعیب ملک سے کام لینے کی ...
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لڑکے پرجوش ہیں ،حفیظ کی جگہ شعیب ملک سے کام لینے کی کوشش کریں گے :سرفراز احمد ن

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لڑکے پرجوش ہیں ،امید ہے کہ باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے شعبے میں بھی لڑے اچھا پر فارم کریں گے ۔قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باولنگ ہمارا اہم ہتھیار ہے لیکن پوری ٹیم اچھا کھیلنے کے لیے توجہ دے رہی ہے ،فخر زمان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں ،امام الحق نے اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی واپسی کے باعث احمد شہزاد کی جگہ نہیں بن سکی ،وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پر فارم کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کی جگہ شعیب ملک سے کام لینے کی کوشش کریں گے ۔

ؒلائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کری

مزید : کھیل


loading...