”31 دسمبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔“ کمپنی نے نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی پریشان کن اعلان کر دیا، دیکھ لیں کہ اس فہرست میں کہیں آپ کا فون بھی تو شامل نہیں؟

”31 دسمبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔“ کمپنی نے نیا ...
”31 دسمبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔“ کمپنی نے نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی پریشان کن اعلان کر دیا، دیکھ لیں کہ اس فہرست میں کہیں آپ کا فون بھی تو شامل نہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2017 ءدنیا بھر کے لاکھوں صارفین کیلئے واٹس ایپ کے استعمال کا آخری سال ثابت ہو گا اور 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن متعدد موبائل فونز پر نہیں چلے گی کیونکہ کمپنی نے بہت ساری ڈیوائسز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کیونکہ۔۔۔“ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر ٹی وی پر بار بار کان پکڑ کر توبہ کرتا رہا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
واٹس ایپ کے مطابق 31 دسمبر 2017ءسے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسنز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور ایسی ڈیوائسز کے حامل صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کیلئے نئے فون خریدنا ہوں گے جن کا آپریٹنگ سسٹم واٹس ایپ کو سپورٹ کرتا ہو۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ نے یہ اقدام اٹھانے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں ہی سپورٹ بھی ختم کر دینے کا ارادہ تھا مگر پہلے اسے جون اور پھر دسمبر 2017ءتک کیلئے موخر کر دیا گیا۔
نوکیا ایس 40 سیریز استعمال کرنے والے کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018ءتک واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020ءتک ختم کردی جائے گی۔
کمپنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مذکورہ پلیٹ فارمز پر زیادہ کام نہیں کر رہے اس لئے ایپلی کیشن کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا وہ فون بھی متاثر ہو گا جس میں بلیک بیری 10 سسٹم بھی استعمال ہو رہا ہو، اور یہ بلیک بیری صارفین کیلئے ایک بری خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔قتل کیس میں رہائی پانے والا شاہ رخ جتوئی اپنے گھر کیسے پہنچا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا
اسی طرح ونڈوز 8.0 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پرجو فون چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔دنیا بھر میں ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے اور انہیں اپنے سمارٹ فونز تبدیل کرنا پڑیں گے۔