پاکستان دوبارہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تو آ ہی گیا مگر اس کیساتھ ہی ایک ایسا کام بھی ہو گیا ہے کہ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے، بھارتی کل کی طرح آج بھی ’جل بھن‘ کر رہ جائیں گے

پاکستان دوبارہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تو آ ہی گیا مگر اس کیساتھ ہی ایک ...
پاکستان دوبارہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تو آ ہی گیا مگر اس کیساتھ ہی ایک ایسا کام بھی ہو گیا ہے کہ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے، بھارتی کل کی طرح آج بھی ’جل بھن‘ کر رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور بھارت سرتوڑ کوشش کے باوجود بھی پاکستان سے یہ پوزیشن چھیننے میں ناکام ہوا مگر قومی کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اس سال کا اختتام ٹی 20 ’چیمپینز‘ کے طورپر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کیونکہ۔۔۔“ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر ٹی وی پر بار بار کان پکڑ کر توبہ کرتا رہا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارت نے رواں سال زیادہ تر کرکٹ اپنے ہوم گراو¿نڈز پر ہی کھیلی اور سال کا اختتام سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ سے کیا لیکن اس کے باوجود بھی بھارت کا پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کا خواب ادھورا رہ گیا اور یوں پاکستان سال 2017ءکا اختتام نمبر ون ٹی 20 ٹیم کے طور پر کرے گا۔

سال 2017ءمیں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت عبرتناک شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی بلکہ اب یہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ سال 2017ءکی نمبر ون ٹی 20 ٹیم پاکستان کی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 119 رینکنگ پوائنٹس کیساتھ آئی سی سی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر تھی تاہم تینوں میچوں میں فتح کے باعث اسے صرف 2 پوائنٹس ہی ملے۔

ان 2 پوائنٹس کی بدولت بھارتی ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو تو پیچھے چھوڑنے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی مگر پاکستانی ٹیم کا کچھ نہ بگاڑ سکی جو 123 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔قتل کیس میں رہائی پانے والا شاہ رخ جتوئی اپنے گھر کیسے پہنچا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

دلچسپ امر یہ ہے کہ جنوری 2018ءمیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے جبکہ بھارتی جنوری میں جنوبی افریقہ کے دورہ پر روانہ ہو رہی ہے۔ اگرپاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -