ہاتھ کے ناخنوں سے دوسروں کے اندر کی باتیں جانے کا گُر ،ایسا علم جو آپ منٹوں میں سیکھ جائیں گے

ہاتھ کے ناخنوں سے دوسروں کے اندر کی باتیں جانے کا گُر ،ایسا علم جو آپ منٹوں ...
ہاتھ کے ناخنوں سے دوسروں کے اندر کی باتیں جانے کا گُر ،ایسا علم جو آپ منٹوں میں سیکھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)ناخن انسان کی شخصیت کا بھید کھول دیتے ہیں۔کوئی بھی انسان ذرا سی توجہ دے تو وہ کسی کی شخصیت بارے جاننے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے ۔ ہاتھوں اور انگلیوں کی ساخت کو سامنے رکھتے ہوئے ناخنوں کا تجزیہ کرنا مشکل نہیں۔جن لوگوں کے ناخن مربع نما ہوتے ہیں،نظر آنے پر سیدھے ہوتے ہیں ایسے لوگ مضبوط دماغ کے مالک ہوتے ہیں ،ان کی شخصیت میں نفاست اور وقار ہوتا ہے۔
طویل ناخن والے لوگ زیادہ تنقید نہیں کرتے لیکن وہ دوسروں کو متاثر بھی نہیں کیا کرتے ،وہ مقابلتاً شریف اور خاموش قسم کے ہوتے ہیں۔لمبے ناخن ہر طرح سکون ، خاموشی ، آرام پسندی اور دھیما مزاج ظاہر کرتے ہیں۔ عام طور پر ہر چیز کو بڑے آرام و سکون سے لینے اور کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ان ناخنوں والے افراد کے سامنے تخیلات کی دنیا ہوتی ہے۔ وہ آرٹسٹک طبع کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ شاعری، مصوری اور دیگر فنون لطیفہ کے شائق ہوتے ہیں۔یہ لوگ حقائق کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھ سکتے بالخصوص اگر حقائق پسند نہ ہوں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
چھوٹے ناخنوں والے افراد تنقید کرنے والے، غلطیاں گرفت میں لینے والے خواہ وہ خامیاں اْن کی ذات کے اندر ہی کیوں نہ ہوں۔وہ ہر سامنے اور پیش آنے والی چیز کا تجزیہ کرتے ہیں۔ وہ فلسفہ ، دلائل و براہن اور حقائق کو آزماتے ہیں۔اس قسم کے لوگ بڑے اچھے نقاد ہوتے ہیں۔ وہ اپنے فیصلوں میں باریکیوں کا خیال رکھتے ہیں۔وہ بحث و مناظرہ کے شائق ہوتے ہیں۔ وہ اپنی رائے پر اخیردم تک اڑے رہتے ہیں۔ اْن میں شائستہ مذاق کی خوبی ہوتی ہے۔ وہ مزاج کے تیز اور جلد نتیجے پر پہنچنے والے ہوتے ہیں۔ وہ جن باتوں کو نہیں سمجھ پاتے اْن پر رائے نہیں دیتے۔اگر ناخن لمبے چوڑے ہوں اور بہت لمبے بھی ہوں تو اس قسم کے لوگ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے کی قسم کے ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کے پھڈے میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔اگر چھوٹے ناخنوں والا فرد اپنے ناخن کاٹے تو سمجھئے کہ اعصابی طور پر پریشان ہے۔
بعض ہاتھوں میں ناخن چھوٹے اور اندر کو دھنسے ہوتے ہیں ،ایسے لوگ حساس ہوتے ہیں ،ان سے کبھی منفی لیجے میں بات نہیں کرنی چاہئے،سب اچھا ہے کا فارمولا اپنا کر ان سے کام لیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -