”یہ ہے صحیح لڑکا۔۔۔“ اداکارہ صدف کنول نے مبینہ ’محبوب‘ کی تصاویر جاری کر دیں، انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

”یہ ہے صحیح لڑکا۔۔۔“ اداکارہ صدف کنول نے مبینہ ’محبوب‘ کی تصاویر جاری کر ...
”یہ ہے صحیح لڑکا۔۔۔“ اداکارہ صدف کنول نے مبینہ ’محبوب‘ کی تصاویر جاری کر دیں، انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل و اداکارہ صدف کنول سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم تفصیلات فراہم کرتی ہیں اور تقریباً تمام ہی پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک ’سنگل‘ ہیں اور کسی کے پیار میں گرفتار نہیں ہوئیں مگر اب سامنے آنے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کیونکہ۔۔۔“ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر ٹی وی پر بار بار کان پکڑ کر توبہ کرتا رہا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صدف کنول نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی مہندی کی تقریب میں شریک ایک لڑکے ’ابراہیم‘ کیساتھ دیکھی جا سکتی ہیں جسے انہوں نے ”مسٹر رائٹ“ کا نام دیا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی یہ گمان کر رہا ہے کہ صدف کنول کو بھی بالآخر ’صحیح لڑکا‘ مل ہی گیا ہے اور مستقبل میں وہ شائد اسی کیساتھ شادی بھی کریں گی۔

مزید :

تفریح -