لیگی قیادت کا مریم نوازکو عوامی رابطہ مہم کی نگران ، پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لیگی قیادت کا مریم نوازکو عوامی رابطہ مہم کی نگران ، پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے ...
لیگی قیادت کا مریم نوازکو عوامی رابطہ مہم کی نگران ، پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نوازشریف کو ”عوامی رابطہ مہم“ کی انچارج بنانے کافیصلہ کرلیا ہے اور وہ تمام معاملات کی نگرانی کریں گی ، ذرائع کاکہناتھاکہ ن لیگ کااپنی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سے ن لیگ کے سوشل میڈیاماہرین ماہانہ رپورٹس بھجوائیں گے۔
جیونیوز کے مطابق ن لیگ نے ماڈل ٹاﺅن میں ورکرز کنونش کے دوران ”عوامی رابطہ ایپ“ لانچ کردی ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا پاکستان کی گلی گلی میں پھیل چکا ہے،ہر ڈسٹرکٹ میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا پھیل چکا ہے ،2013 میں شروع ہونےوالا مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا آج کہاں پہنچ گیا،اپنے قائد سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپ فوری انسٹال کریں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاماہرین کون لیگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں،کامیابیوں پربریفنگ دی جائیگی۔

مزید :

قومی -