”جب نواز شریف کو عمر قید کی سزائی سنائی تو میں نے کمرہ عدالت میں کہا ۔۔۔“مریم نواز نے ایسا قصہ سنا دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”جب نواز شریف کو عمر قید کی سزائی سنائی تو میں نے کمرہ عدالت میں کہا ...
”جب نواز شریف کو عمر قید کی سزائی سنائی تو میں نے کمرہ عدالت میں کہا ۔۔۔“مریم نواز نے ایسا قصہ سنا دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ کون جانتا ہے کہ حق کو حق اور غلط کو غلط کہنے کی قیمت کیا ہوتی ہے ،انہوں نے ہر بار یہ قیمت ادا کی ۔مسلم لیگ ن کے سوشل میڈ یا کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہامشرف کے دور میں جب عدالت نے نواز شریف کو عمر قید کی سزا سنائی تو اس وقت نواز شریف میرے پیچھے کھڑے ہوئے تھے اور پوری عدالت میں خاموشی تھی ۔اس موقع پر میں نے بھری عدالت میں با آواز بلند کہا کہ اللہ کا خوف کرو ایک بے گناہ کو سزا دے رہے ہو ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مشرف کے دور میں نواز شریف نے ہتھکڑیاں اور جیلیں دیکھیں لیکن جھکے نہیں جس کا ثمر عوام کو یہ ملا کہ عوامی نمائندوں کو جلا وطن کرنے والا آج خود جلا وطن ہے ۔

ؒلائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -