ہم سے ماڈل ٹاﺅن کی اس رہائش گاہ کا بھی حساب مانگا جا ر ہا ہے جہاں مریم نواز پیدا ہوئی تھیں: نوازشریف

ہم سے ماڈل ٹاﺅن کی اس رہائش گاہ کا بھی حساب مانگا جا ر ہا ہے جہاں مریم نواز ...
ہم سے ماڈل ٹاﺅن کی اس رہائش گاہ کا بھی حساب مانگا جا ر ہا ہے جہاں مریم نواز پیدا ہوئی تھیں: نوازشریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سے اس وقت سے حساب لیا جا رہا ہے جب میں کالج کا سٹوڈنٹ تھااور میرے پاس کوئی عہدہ بھی نہیں تھا جبکہ لاڈلے کو کہا جا رہاہے کہ گزشتہ پانچ سال تک کا حساب دے دو ،ایسے نہیں چلے گا ۔مسلم لیگ ن کے میڈ یا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ماڈل ٹاﺅن کی اس رہائش گاہ اوراتفاق فاﺅنڈری کا حساب مانگا جا رہا ہے جو 1969سے ہمارے پاس ہیں ۔نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو بتا یا کہ ماڈل ٹاﺅن کی اس رہائش گاہ کا بھی حساب مانگا جا ر ہا ہے جہاں مریم نواز پیدا ہوئی تھیں ۔نواز شریف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لاڈلے سے صرف پانچ سال تک کا حساب مانگا جا رہا ہے ،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،عمران خان نے خود آف شور کمپنیوں کی ملکیت قبول کی لیکن اسے جج کہتے ہیں پتر یہ تیرے اثاثے نہیں بلکہ یہ بھی نواز شریف کے اثاثے ہیں ۔

ؒلائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...