چیئرمین نیب کا 435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم

چیئرمین نیب کا 435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
چیئرمین نیب کا 435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے پانامہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم 435 پاکستانیوں کی آ ف شور کمپنیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نیب  کو فوری طو رپر انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلہ میں کسی دباﺅ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں میں سابق ایف بی آر کے چیئرمین عبداللہ یوسف جن کی گرین ڈیل مینجمنٹ، گرین وڈ انوسٹر، شاہد عبداللہ اور شایان عبداللہ کی گرین ووڈ انوسٹر، شیرین انوسمنٹ، گرین ڈیل مینجمنٹ، عثمان یوسف کی میل بلوف، امیر عبداللہ کی 6کمپنیاں جبکہ علیم خان کیا ٓف شور کمپنی ایچ ای ایکس اے ایم جو کہ 2004ءمیں بنائی گئی تھی اور اس کو برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔

لائیو نشریات کے لیے ویب سائٹ پر ’’لائیو ٹی وی‘‘ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے 435 پاکستانیوں کی پانامہ اور برٹش آئی لینڈ میں قائم آف شور کمپنیوں کی انکوائری کرنے کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں خصوصاً ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے سے بھی ان کمپنیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔