سب ویرات اور انوشکا کو دیکھتے رہے مگر بھارت کی خوبرو اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے بھی چپکے سے شادی کر لی، ان کا شوہر کون ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

سب ویرات اور انوشکا کو دیکھتے رہے مگر بھارت کی خوبرو اداکارہ ایلیانا ڈی کروز ...
سب ویرات اور انوشکا کو دیکھتے رہے مگر بھارت کی خوبرو اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے بھی چپکے سے شادی کر لی، ان کا شوہر کون ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ ستاروں کی شادیوں کی خبریں روز بہ روز بڑھ رہی ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ کوئی نہ کوئی اداکار یا اداکارہ شادی کے حسین بندھن میں بندھ رہی ہے۔ کچھ لوگ شادی کا اعلان ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اور پھر بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں تو کچھ چپکے سے ہی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ایک جانب بھارتی ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خوشیوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ ”ایلیانا ڈی کروز“ نے بھی چپکے سے شادی کر لی ہے جس کا اعلان انہوں نے انتہائی انوکھے اور مبہم انداز میں کیا تو مداح بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایلیانا ڈی کروز نے اپنے آسٹریلوی فوٹوگرافر بوائے فرینڈ اینڈریو نیبون سے شادی کر لی ہے ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو پہلے تو انہیں معمول کی تصاویر ہی سمجھا گیا مگر جب لوگوں نے ان تصاویر کیساتھ استعمال ہونے والے ایک لفظ کی طرف توجہ دی تو حقیقت سامنے آ گئی۔

ایلیانا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جو دھندلی تھی اور اس میں وہ لال رنگ کا گاﺅن پہنے کرسمس ٹری کے سامنے کھڑی نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ”پورے سال میں میرا سب سے بہترین وقت آ گیا، کرسمس، چھٹیاں، گھر، پیار، فیملی، یہ تصویر میرے ’ہبی‘ (شوہر) اینڈریو نیبون نے اتاری۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کیونکہ۔۔۔“ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر ٹی وی پر بار بار کان پکڑ کر توبہ کرتا رہا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ان کی جانب سے اینڈریو کیلئے ”ہبی“ (شوہر) کا لفظ استعمال کرنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں البتہ شادی کی تقریب کب کہاں اور کس وقت ہوئی؟ اس بارے میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے لیکن ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

تفریح -