”قادری صاحب !آپ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ،آپ کیا کہیں گے ؟“صحافی کے سوال پر طاہر القادری نے مسکراتے ہوئے ایسا جواب دے دیا کہ بغل میں بیٹھے عمران خان بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے ،فضا قہقوں سے گونج اٹھی

”قادری صاحب !آپ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ،آپ کیا کہیں گے ؟“صحافی کے ...
”قادری صاحب !آپ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ،آپ کیا کہیں گے ؟“صحافی کے سوال پر طاہر القادری نے مسکراتے ہوئے ایسا جواب دے دیا کہ بغل میں بیٹھے عمران خان بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے ،فضا قہقوں سے گونج اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ۔ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس بھی ہوئی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سیاستدان نہیں بلکہ آمروں سے بھی زیادہ خطرناک مافیہ ہے جنہوں نے لوگوں کو سر عام قتل کیا ۔ادھر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ نے لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ۔اس موقع پر ایک صحافی نے طاہر القادری سے سوال کیا ”آپ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ،آپ کیا کہیں گے؟“۔اس سوال پر طاہر القادری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تو یہ بہت اچھی بات ہے ،اب میری باہر کی مصروفیات خود ہی ختم ہو جائیں گی تو میں یہاں ہی رہ کر اپنا کیس لڑوں گا ۔طاہر القادری کے اس برجستہ جواب پر عمران خان بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے اور صحافیوں نے بھی اس جواب سے خوب لطف اٹھا یا ۔اس دوران عمران خان نے طاہر القادری سے کہا کہ اگر آپ باہر نہیں جائیں گے تو یہ اور بھی زیادہ اچھا ہو جائے گا ۔
ؒلائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -