فارمنگ بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے کسان کوسب سے زیادہ کس چیز پر توجہ دینی چاہئے ؟

فارمنگ بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے کسان کوسب سے زیادہ کس چیز پر توجہ دینی ...
فارمنگ بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے کسان کوسب سے زیادہ کس چیز پر توجہ دینی چاہئے ؟

  


لاہور(خصوصی جائزہ ڈاکٹر ابرار اختر) کاروبار پر پیسہ لگا کرہی کچھ ذرائع آمدن حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ فارمنگ بھی ایک کاروبار ہے۔اس میں سب سے زیادہ اخراجات جس شعبہ میں زیادہ ہوتے ہیں وہ شعبہ خوراک کا ہے جو کہ فارم کے کل اخراجات کا تقریباً ساٹھ فیصد ہوتے ہیں۔ فارمنگ کے کامیاب کاروبار کے لئے اخراجات کا تناسب رکھنا پڑتا ہے ۔ خوراک کم کرکے خرچہ بچانا مناسب نہیں۔ فیڈنگ پلان اس طرح ترتیب دیا جائے کہ خوراک کو ہر جانور کی ضرورت کے مطابق دیا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے ہر جانور کی خوراک کی ضرورت کا علم ہونا ضروری ہے۔ پیداوار کے شروع میں خوراک کی ضروریات الگ ہیں اور انتہائی بلند پیداوار پر خوراک کی ضروریات مختلف ہوں گی۔ اسی طرح خشک جانور کی اور بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد کی ضروریات مختلف ہوں گی۔ اسی طرح عمر اور وزن کے لحاظ سے بھی خوراک کی ضرورت مختلف ہو گی۔ جو فارمر اپنے فارم پر جانوروں کی خوراک کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے اس پر انویسٹ کرتے ہیں وہ بہترین منافع حاصل کرتے ہیں۔

بعض اوقات فارمر کو لگتا ہے کہ وہ خوراک کی مد میں زیادہ خرچہ کررہا ہے لیکن اس کو یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ اگر جانور زیادہ خوراک کھا تاہے تو پیداوار بھی تو زیادہ دے رہا ہے ۔اس میں تشویش کی بات نہیں بلکہ یہ منافع بخش بات ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ پیداوار والے جانور کی خوراک کی ضرورت بھی زیادہ ہے ۔ کم خوراک کی صورت میں وہ اپنی جسمانی صحت برقرار نہیں رکھ پائے گا اور جلد یا بدیر اپنی توانائی اور صلاحیت کھو بیٹھے گا اور زیادہ نقصان کا باعث بنے گا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خوراک کی مقدار کے علاوہ دوسری نہایت اہم بات خوراک کے اندر موجود غذائی اجزا ہیں جن میں پروٹین کاربوہائیڈریٹ چکنائی، وٹامن اور معدنیات شامل ہیں۔ یہ وہ بنیادی غذائی اجزا ہیں جن کو مہیا کرنے کے لئے مختلف طرح کی خوراک کھلائی جاتی ہے۔ یعنی چارہ ،بھوسہ، ونڈا ،نمک شیرہ، سائلیج وغیرہ شامل ہیں۔ اب جانور کی غذائی ضرورت کیا ہے اور اس کو کس چیز کی کتنی مقدار کھلانی ہے تو یہ وہ سوال ہے جن سے اکثر فارمر نا آشنا ہیں ۔وہ پرانے روایتی طریقوں پر اندھا دھند غیر ضروری اور غیر مفید اشیا کھلائے جا رہے ہیں ۔بعض اوقات فارمر کم پیداواردیکھ کر یا پھر زائد آمدن کے چکر میں خوراک میں ملاوٹ کرنا شروع کردیتے ہیں حالانکہ یہ کام اس سے کہیں بہتر اور جائز طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے اپنے فارم کا جائزہ کسی ماہر سے کروائیں تو وہ آپ کے فارم کے جانوروں کی خوراک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور خوراک کے بہترین اجزا کے استعمال اور کم خرچ تناسب کے مطابق فیڈ پلان بنا کر دے سکتا ہے تاکہ نہ صرف آپ کا فارم منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کر سکے بلکہ آپ کے جانور زیادہ پیداواری صلاحیت کو دیر تک برقرار بھی رکھ سکیں۔

مزید : کسان پاکستان


loading...