افغان صوبے بلخ کے گورنر کا استغفیٰ منظور، دفتر چھوڑ نے سے انکار
کابل(صباح نیوز)افغان صوبے بلخ کے گورنر نے استغفیٰ دے دیا تھا، جسے صدر اشرف غنی نے منظور کرلیا تھا لیکن بلخ کے گورنر جن کا نام ’’ عطا محمد نور ہے‘‘ انہوں نے دفتر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے باعث افغانستان میں سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گورنر عطا محمد نور کا شمار افغانستان کے طاقتور ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے اور ایسے میں افغانستان میں سیاسی رسہ کشی سے اس مہم کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔