بحرین کی فوجی عدالت سے دہشت گردی کے 6 ملزمان کو سزائے موت

بحرین کی فوجی عدالت سے دہشت گردی کے 6 ملزمان کو سزائے موت
بحرین کی فوجی عدالت سے دہشت گردی کے 6 ملزمان کو سزائے موت

  

منامہ (این این آئی)خلیجی ریاست بحرین کی ایک فوجی عدالت نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گرد سیل تشکیل دینے کے الزامات کے تحت قید 6 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان میں ایک فوجی بھی شمال ہے، ان پر الشیخ خلیفہ بن احمد بن آل خلیفہ کے کمانڈر ان چیف پر قاتلانہ حملے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا۔عدالت نے اسی کیس میں شامل 7 ملزمان کو7،7 سال قید اور 5 کو باعزت بری کردیا۔دہشت گردی کے اس کیس میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا۔ ان میں سے 8 ملزمان ایران اور عراق فرار ہو چکے ہیں۔ ملزمان اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ فوجی عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -