سیف کے بیٹے تیمور کی اپنے ماموں کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے ’’ چھوٹے نواب‘‘ سیف علی خان کے ایک سالہ بیٹے تیمور علی خان کی اپنے ماموں اور معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ جاری ہونے والی پہلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان رواں ماہ پورے ایک برس کا ہوگیا ہے۔اس عرصے میں تیمور کی لاتعداد تصاویر منظرعام پرآئیں جن میں سے کسی میں وہ اپنے والد، کسی میں والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوتا تھا لیکن تیمور کی اپنے ماموں اداکاررنبیر کپور کے ساتھ آج تک ایک بھی تصویر نہیں تھی۔رنبیر کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ تیمور کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں تاہم گزشتہ روز مداحوں کی یہ خواہش رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوری کردی۔ گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورے کپور خاندان نے مل کر کرسمس کا تہوار منایا جس میں سیف علی خان سمیت پٹودی خاندان نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں ننھا تیمور اپنے ماموں رنبیر کپور کی گود میں بھی کافی خوش دکھائی دے رہا ہے ۔
ؒلائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں