ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی ”بہادر“ خاتو ن کو سندھ رینجرز نے اعزاز سے نواز دیا

ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی ”بہادر“ خاتو ن کو سندھ رینجرز نے اعزاز سے ...
ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی ”بہادر“ خاتو ن کو سندھ رینجرز نے اعزاز سے نواز دیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چار روز قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے والی خاتون مریم نادر کوسندھ رینجرز نے اعزاز سے نواز ا ہے، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید نے موبائل چھیننے کی واردات ناکام بنانے والی خاتون کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

”پاکستانی حکام نے کلبھوشن سے ملاقات سے قبل اس کی بیوی کی یہ چیز اتروائی تھی جو واپس نہیں کی“،بھارتی جاسوس کی ماں نے بھارت جاتے ہی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسٹریٹ کرائم (موبائل چھیننے) کے دوران نوجوان لڑکی مریم نادر نے جرات اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا بلکہ مسلح افراد کو زخمی بھی کیا جس کے بعد اہل علاقہ نے انہیں پولیس کے حوالے کیا۔فیڈرل بی ایریا کی رہائشی کراچی کی بہادر لڑکی نے اپنا موبائل مسلح افراد کو دیا اور اس کے بعد دلیری کے ساتھ اپنی کار میں ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی گاڑی ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت زمین پر گر گئے اور انہیں اہل علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خاتون کی جرات اور بہادری پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں مریم نادر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مریم نادر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ خاتون کا جرات مندانہ اقدام ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔خاتون کے اہل خانہ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...