عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائے گی: شوکت یوسفزئی

عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائے گی: شوکت یوسفزئی
عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائے گی: شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی کا عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھاکہ عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئی ہیں اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے جبکہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہوگئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ آئندہ برس ممکن ہے کہ وہ اپنی خود سیاسی پارٹی متعارف کروائیں جس کا اعلان جلد کریں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں