ایک دوسرے کے پیار میں پاگل ہوکر شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے ایک ماہ بعد ہی اکٹھے خود کشی کرلی

ایک دوسرے کے پیار میں پاگل ہوکر شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے ایک ...
ایک دوسرے کے پیار میں پاگل ہوکر شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے ایک ماہ بعد ہی اکٹھے خود کشی کرلی

  


بنگلورو(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کینگری میں ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ایک نئے نویلے جوڑے نے کرائے کا گھر لے کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا مگر اتوار کے روز دونوں نے اکٹھے خودکشی کر کے زندگی ہی تمام کر لی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 24 سالہ پراوین اور اس کی 19 سالہ دلہن پریا کی لاشیں چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ پرواین سات سال قبل بنگلورو شہر آیا تھا جہاں اس نے فاسٹ فوڈ کی دکان کھولی تھی۔ پریا اس کی دکان پر اکثر کسٹمر کے طور پر آیا کرتی تھی لیکن رفتہ رفتہ اس کے عشق میں مبتلاءہو گئی۔ ایک ماہ قبل انہوں نے شادی کی اور ایک ہفتہ قبل دونوں کرائے کے نئے گھر میں شفٹ ہوئے تھے۔

نوجوان لڑکی کی شادی، پھر ایک دن اپنے بچپن کی تصویریں دیکھنے بیٹھے تو ایسا انکشاف کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، آپس میں کیا رشتہ تھا؟ تصویر دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

پریا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا اپنی بیٹی اور داماد سے فون پر رابطہ نہیں ہو رہا تھا جس پر وہ پریشان ہو کر ان کے گھر گئی لیکن دونوں کی لاشیں دیکھنے کو ملیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نئے نویلے جوڑے نے کیونکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ان کے عزیز و اقارب اور جاننے والوں کو بھی کچھ معلوم نہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ دونوں نے ملکر موت کو گلے لگا لیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس معاملے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...