کرینہ کپور اور سیف علی خان نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے سوئیٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ،ننھا تیمور بھی ہمراہ

کرینہ کپور اور سیف علی خان نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے سوئیٹزر لینڈ روانہ ...
کرینہ کپور اور سیف علی خان نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے سوئیٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ،ننھا تیمور بھی ہمراہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور اپنے بیٹے سیف علی خان کے ہمراہ نیو ائیر منانے کے لئے سوئیٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ،دونوں میاں بیوی سویئزر لینڈ میں نئے سال کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیف کے بیٹے تیمور کی اپنے ماموں کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’اجتک نیوز ‘‘ کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان اپنے ایک سالہ بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ نئے سال کا جشن منانے کے لئے معروف یورپی ملک سویئزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں ،بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی سویئزر لینڈ میں نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے منعقد کی گئی مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے چند روز قبل ہی ’’پٹوڈی ہاؤس ‘‘ میں اپنے اکلوتے بیٹے تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ منائی جس میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ گذشتہ روز کپور فیملی نے مل کر کرسمس کیک کاٹا اور ایک فیملی فنکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں رنبیر کپور سمیت خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ۔

ؒلائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

تفریح -