’میرے شوہر کا کہنا ہے میں بہت غلیظ ہوں کیونکہ میں نہاتے ہوئے اپنے جسم کا یہ حصہ کبھی نہیں دھوتی‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ طوفان آگیا
برمنگھم(نیوز ڈیسک) اگر آپ نہانے کے لئے واش روم جا ہی پہنچے ہیں، اور اپنا سر، گردن اور باقی جسم بھی دھو لیا ہے تو پھر پاﺅں دھونے میں کیا قباحت ہے؟بظاہر تو یہ بات لایعنی محسوس ہوتی ہے کہ سارا جسم دھو کر صرف پاﺅں چھوڑ دئیے جائیں لیکن ایک محترمہ کو پاﺅں نا دھونے کی عادت ایسی عزیز ہے کہ وہ اس بات پر بضد ہیں کہ کبھی اپنے پاﺅں نہیں دھوئیں گئی۔
ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر اپنی اس عجیب و غریب عادت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس خاتون کا کہنا تھا ” میں جب بھی نہانے کے لئے جاتی ہوں تو بالوں سمیت باقی سارا جسم دھو لیتی ہوں لیکن اپنے پیر نہیں دھوتی ہوں۔ میرا خاوند میری اس حرکت پر بہت برہم ہوتا ہے اور مجھے غلیظ کہتا ہے، لیکن کیا پاﺅں نا دھونا کوئی غلط بات ہے؟ جب میں باقی سارا جسم دھوتی ہوں تو صابن اور بہت سا پانی میرے پیروں کے اوپر سے بھی گزرتا ہے۔ کیا وہ خود ہی صاف نہیں ہو جاتے؟ بھلا اس کے بعد انہیں مزید دھونے کی کیا ضرورت ہے؟“
بھارتی فوج کا سپاہی، اس کی بیوی، اجنبی لڑکی اور گلے میں جوتیوں کا ہار۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا
اس خاتون نے اپنا یہ مسئلہ انٹرنیٹ پر بیان کر کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سی خواتین اس خاتون کے حق میں آگے آ گئی ہیں۔ ایک ایسی ہی خاتون کا کہنا تھا ”میں آپ کے ساتھ ہوں۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ نہانے کے دوران پیروں پر سے اتنا پانی گزرتا ہے کہ انہیں مزید دھونے کی ضرورت نہیں رہتی۔“ ایک اور کا کہنا تھا ”پاﺅں دھونے کی کوشش میں ایک بار میں پھسل کر گر گئی تھی۔ بس اس کے بعد میں تو کبھی بھی پیر دھونے کی کوشش نہیں کرتی۔“ اسی طرح ایک اور خاتون نے کہا ”اگر میں سارا دن کیچڑ میں پھرتی رہوں تو پاﺅں دھونے کی وجہ سمجھ آتی ہے ورنہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔“
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
دوسری جانب بہت سے انٹرنیٹ صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ بھلا یہ بھی کوئی بحث طلب بات ہے۔ ایک شخص نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”بھئی واہ، آپ لوگوں نے تو کمال کر دیا! یہاں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ نہاتے ہوئے پاﺅں دھونے چاہئیں یا نہیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ یہ سوال اٹھانے کی ضرورت کس طرح کے لوگوں کو پیش آ سکتی ہے۔ جب آپ اپنے سارے جسم کو دھو رہے ہیں تو صرف پیر چھوڑ دینے میں کیا حکمت ہے؟ کیا پیروں کے اوپر سے پانی اور صابن گزر جانے سے وہ واقعی صاف ہو جاتے ہیں؟ ویسے یہ کوئی مشکل کام نہیں، چند لمحے اپنے پیروں کو دے دیں تو اس میں کوئی حرج تو نہیں۔ “