’میرے بوائے فرینڈ نے مجھے گدگدی کی تو میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا کیونکہ اس سے۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی مردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

’میرے بوائے فرینڈ نے مجھے گدگدی کی تو میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا کیونکہ اس ...
’میرے بوائے فرینڈ نے مجھے گدگدی کی تو میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا کیونکہ اس سے۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی مردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر آپ شرارت کے موڈ میں ہوں اور شریک سفر کو گدگدی کر کے کچھ موج مستی کرنا چاہ رہے ہوں تو یہ کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کر لیں کیونکہ اس بے ضرر حرکت کا نتیجہ انتہائی غیر متوقع بھی نکل سکتا ہے۔ اگر یقین نا آئے تو اداکارہ اینا کینڈرک سے سن لیجئے کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو کیوں چھوڑا۔
میگزین Elle کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اینا نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو صرف اس لئے چھوڑ دیا کہ وہ انہیں گدگدی کرنے سے باز نہیں آ رہا تھا۔ انہوں نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ”ایک روز میرے بوائے فرینڈ نے مجھے تنگ کرنے کے لئے گدگدی شروع کر دی۔ میں اسے کہا ’ٹھیک ہے کہ گدگدی کرنا ایک معمولی سی بات ہے اور لوگ سوچے سمجھے بغیر یہ کام کرتے ہیں۔ میں مانتی ہوں کہ اس سے تمہیں خوشی ہو رہی ہے اور شاید تم مجھے خوش کرنے کو ایسا کر رہے ہو، لیکن مجھے یہ پسند نہیں۔ مجھے اپنا دم گھٹتا محسوس ہوتا ہے اور میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں، لہٰذا پلیز اب دوبارہ مجھے گدگدی نا کرنا۔‘بدقسمتی سے اس نے میری بات کو محض مذاق سمجھا اور گدگدی کرنا جاری رکھی۔ میں نے اسے سختی سے منع کیا لیکن وہ باز نا آیا۔ بس اسی وقت میرا اس کے ساتھ تعلق ختم ہو گیا۔ میں نے اسے صاف بتا دیا کہ اب ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں اور اس دن کے بعد میں نے اسے اپنی زندگی سے نکال دیا۔ “

”ماڈلنگ سے میں نے کروڑوں روپے کمائے اور ایک وقت تھا جب زندگی میں کسی چیز کی کمی نہ تھی لیکن پھر اس ایک غلط فیصلے نے کنگال کر دیا، پیسے مانگ مانگ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی“
اینا کے اس انکشاف نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ ان کے اکثر پرستار بھی اس بات پر یقین نہیں کر پارہے کہ انہوں نے اتنی سی بات پر اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ جب ان پر تنقید بہت زیادہ ہونے لگی تو انہوں نے ایک بار پھر اس موضوع پر بات کی اور اپنے بظاہر بے تکے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ”پلیز سمجھنے کی کوشش کریں۔ اصل مسئلہ گدگدی نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک ایسی بات کو سمجھنے سے قاصر تھا جو میرے لئے بہت اہم تھی۔ اگر آپ کے لئے کوئی بات اتنی سیریس ہے کہ آپ اس پر کمپرومائز نہیں کرسکتے تو آپ کے شریک سفر کو بھی اس کا احساس ہونا چاہئیے۔ اگر وہ آپ کی عزت کرتا ہے اور اسے آپ کے جذبات کی فکر ہے تو اسے یہ بات ضرور سمجھنی چاہئیے، ورنہ آپ اکیلے ہی بھلے ہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -