اپنی صرف 2منٹ کی ویڈیو بنا کر اس لڑکی نے 2.5 کروڑ روپے جیت لئے، اس ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اپنی صرف 2منٹ کی ویڈیو بنا کر اس لڑکی نے 2.5 کروڑ روپے جیت لئے، اس ویڈیو میں ...
اپنی صرف 2منٹ کی ویڈیو بنا کر اس لڑکی نے 2.5 کروڑ روپے جیت لئے، اس ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  


منیلا(نیوز ڈیسک) عظیم ماہر فزکس آئن سٹائن کا نظریہ اضافت (Theory of Relativity) ایک ایسی پیچیدہ بات ہے کہ جسے پوری طرح سمجھنے والوں کی تعداد ہی دنیا میں بہت کم ہے، کجا یہ کہ کوئی اسے ایسے سادہ الفاظ میں بیان کر دے کہ بچوں کو بھی سمجھ آ جائے۔ یہ حیرتناک کام ایک فلپائنی طالبہ نے کر دکھایا ہے، جس نے صرف 2 منٹ کی ویڈیو میں یہ پیچیدہ نظریہ انتہائی سادہ الفاظ میں بیان کر کے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ہلری ڈیان نامی طالبہ کے اس شاندار کارنامے پر انہیں ’بریک تھرو جونئیر چیلنج ایوارڈ‘ کی فاتح قرار دے کر اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) کے انعام سے نواز دیا گیا ہے۔

”میں مردوں سے یہ بات کہتی ہوں تو وہ فوراً اپنا پورا بینک اکاﺅنٹ میرے کنٹرول میں دے دیتے ہیں“ مردوں سے پیسے لے لے کر کروڑ پتی بننے والی لڑکی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

ہلری نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انتہائی آسان اور عام فہم مثالوں سے بتایا ہے کہ ہندسے '6' کو ایک جانب سے دیکھیں تو یہ ’چھ‘ اور دوسری جانب سے ’نو‘ نظر آتا ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اسے کس طرح سے دیکھ رہے ہیں۔ کسی چیز کو دیکھنے یا محسوس کرنے کا یہ مخصوص انداز آپ کا ’فریم آف ریفرنس‘ کہلاتا ہے۔ یہ دنیا اور اس میں وقوع پزیر ہونے والے واقعات آپ کو کیسے نظر آتے ہیں، اس کا انحصار آپ کے فریم آف ریفرنس پر ہے۔ اگر کوئی گاڑی آپ کی جانب بڑھ رہی ہے تو آپ کو اس کی آواز اور طرح کی سنائی دے گی جبکہ جس شخص کے پاس سے گاڑی گزر چکی ہے اسے اور طرح کی آواز سنائی دے گی، حالانکہ گاڑی مسلسل ایک ہی طرح کی آواز پیدا کر رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آواز، اور اسی طرح روشنی، حتیٰ کہ وقت بھی فریم آف ریفرنس کی بناءپر مختلف لوگوں کو مختلف محسوس ہو گا۔ جب ہم زمین پر ہوتے ہیں تو ہمارا فریم آف ریفرنس مختلف ہوتا ہے لیکن جب ہم خلاءمیں ہوتے ہیں تو ہمارا فریم آف ریفرنس کچھ اور ہوتا ہے، بس اسی وجہ سے خلاءمیں وقت گزرنے کی رفتار بھی زمین پر گزرنے والے وقت سے مختلف ہوتی ہے۔

ہلری کی اس سادہ مگر پراثر وضاحت پر اسے انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔ اس انعام کی بنیاد گوگل کے شریک بانی سرگی برن، یوٹیوب کے سربراہ این ووجکیکی، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، ان کی اہلیہ پریسیلا چین، علی بابا کے بانی جیک ما، اور ان جیسی دیگر عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے رکھی۔ اس کا مقصد سائنسی نظریات کو سادہ الفاظ میں عام لوگوں تک پہنچانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...