’یہ 2 چیزیں میں کبھی بھی نہیں کھاتی‘ 100 سال کی عمر میں بھی اپنا کاروبار چلانے والی خاتون نے اپنی لمبی اور صحت مند زندگی کا انتہائی حیران کن راز بتادیا
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک خاتون کی عمر 100سال ہے اور اس عمر میں بھی اس کی صحت قابل رشک ہے اور وہ اپنا کاروبار احسن طریقے سے چلا رہی ہے۔ اب اس نے اپنی طویل عمر اور صحت مندی کا انتہائی حیران کن راز بتا دیا ہے۔ میل آن کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر آئسبرگوئس کی میری لوئس ورتھ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”میں دودھ، اس سے بنی کوئی بھی مصنوعات اور پھل کبھی بھی استعمال نہیں کرتی۔میں کھانے کے ساتھ ہمیشہ پانی پیتی ہوں۔ دیگر کوئی مشروب استعمال کروں تو انتہائی اعتدال کے ساتھ کرتی ہوں۔“بعض ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پھل ، دودھ اور اس کی مصنوعات انسانی جسم کے ہارمون سسٹم کو متاثر کرتے ہیں۔
کینسر سے مرتی مریضہ کی جان اُس کی سوتن نے بچا لی اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ انسانیت کی نئی تاریخ رقم کر دی
میری لوئس کا باپ اس شہر میں شراب خانہ چلاتا تھا۔ اس نے 1934ءمیں 14سال کی عمر میں اپنے باپ کے ساتھ اس شراب خانے پر کام کرنا شروع کر دیا اور باپ کی موت کے بعد آج تک اکیلی یہ کاروبار چلا رہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ”شراب خانہ چلانے کے باوجود میں انتہائی کم شراب پیتی ہوں۔ اگر میں زیادہ شراب پینے لگتی تو آج میں زندہ نہ ہوتی بلکہ اپنے ہم اکثر ہم عمر لوگوں کی طرح موت کے منہ میں جا چکی ہوتی۔“رپورٹ کے مطابق میری لوئس انٹرنیٹ، موبائل فون اور کریڈٹ کارڈ و دیگر ایسی جدید چیزیں قطعاً استعمال نہیں کرتی۔تمام عمر اس نے شادی کی اور نہ بچے پیدا کیے۔