ٹریفک وارڈنز کا ملتان میں افسوسناک کارنامہ ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو تھانے میں بند کر دیا، باپ صدمے سے ہی چل بسا

ٹریفک وارڈنز کا ملتان میں افسوسناک کارنامہ ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو ...
ٹریفک وارڈنز کا ملتان میں افسوسناک کارنامہ ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو تھانے میں بند کر دیا، باپ صدمے سے ہی چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں ٹریفک وارڈنزنے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان شہری کو تھانے میں بند کر دیا ،خبر سنتے ہی باپ دنیا سے کوچ کرگیا ۔
نجی ٹی وی سما نیو زکے مطابق ملتان میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز نے عاقب نامی شہری کو روکا تو چالان کے دوران نوجوان کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ دونوں ٹریفک وارڈنز نے پہلے تو عاقب کو سڑک پر سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے متعلقہ تھانے لے کر حوالات میں بند کر دیا ۔ بیٹے کی گرفتار ی کی خبر جونہی با پ کے کانوں پر پڑی وہ صدمے سے ہی موقع پر خالق حقیقی سے جا ملا۔ باپ کی موت کی خبر ملنے کے بعد خدا خدا کر کے تھانے والوں کا کفر ٹوٹا اور انہوں نے  عاقب کورہا کردیا ۔ دوسری جانب آر پی او ملتان نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں