’اس مسلمان ملک سے آنے والی لڑکی ہمارے خلاف دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے والی ہے‘ متحدہ عرب امارات نے اعلان کردیا، دبئی آنے والی پروازوں میں اس ملک کی خواتین کو بٹھانے سے ہی انکار کردیا

’اس مسلمان ملک سے آنے والی لڑکی ہمارے خلاف دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے ...
’اس مسلمان ملک سے آنے والی لڑکی ہمارے خلاف دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے والی ہے‘ متحدہ عرب امارات نے اعلان کردیا، دبئی آنے والی پروازوں میں اس ملک کی خواتین کو بٹھانے سے ہی انکار کردیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے تیونس سے آنے والی پروازوں میں تیونسی خواتین کو بٹھانے سے ہی انکار کر دیا ہے جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ تیونس کی شہری ایک خاتون امارات میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے والی ہے۔ اس کے پاس تیونس کا پاسپورٹ ہے اور وہ فضائی سفر کرکے امارات پہنچے گی۔

دبئی میں آدمی نے نوجوان لڑکی کے جسم کے ایسے حصے کو ہاتھ لگادیا کہ عدالت نے بلالیا، وہ خبر جسے جان کر مردوں کو دبئی جانے سے ہی ڈر لگنے لگے

رپورٹ کے مطابق دو روز قبل تیونس نے اماراتی ایئرلائنز ایمریٹس کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پر تیونسی حکام کا کہنا تھا کہ ایمریٹس نے تیونسی خواتین کو پروازوں میں بٹھانے سے انکار دیا ہے جس کی وجہ سے اس پر پابندی لگائی گئی۔ تاہم تیونسی صدر ہاﺅس کے ترجمان کی طرف سے جاری اس بیان میں مبینہ دہشت گرد خاتون کے متعلق کوئی بات نہیں کہی گئی۔اس پابندی کے بعد پیر کے روز سے ایمریٹس نے اپنی دبئی تا تیونس پروازیں بند کر دی ہیں۔تیونسی وزیرخارجہ خمیس جیانوئی نے مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین پر سفری پابندی لگانے پر متحدہ عرب امارات معافی مانگے اورفوری طور پر پابندی ختم کرے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -