ترک فوج نے عین موقع پر پہنچ کر قطر کے امیر کی جان بچالی، سال کی سب سے بڑی خبر آگئی، پوری عرب دنیا ہکا بکا رہ گئی
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال 5جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیجی ممالک نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے جس پر ایک سنگین سیاسی بحران پیدا ہوا۔ اب اس بحران کے حوالے سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی۔ ترک اخبار Daily Yeni Safakکے کالم نگار محمد اسیت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی طرف سے تعلقات منقطع کرنے پر قطر میں ایک سنگین سیاسی بحران بھی پیدا ہوا اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجیں قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی حکومت الٹنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والی تھیں۔“
سعودی عرب: ریاض میں جنرل کورٹ نے خواتین پر نقاب کے بجائے حجاب کی شرط مقرر کردی
محمد اسیت نے لکھا ہے کہ ”اس رات جب قطری امیر کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جانا تھا، ترک فوج نے اس کی سکیورٹی سنبھال لی اور ان کے خلاف سیاسی بغاوت کا راستہ روک کر قطر کی خودمختاری اور استحکام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔“انہوں نے لکھا ہے کہ ”ترک فوج کی طرف سے قطری امیر کی رہائش گاہ کی سکیورٹی سنبھال لینے کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی افواج کو آدھے راستے سے ہی واپس پلٹنا پڑا۔“ آرٹیکل کے مطابق ”ایک ترک حکومتی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 5جون کی رات 200ترک فوجیوں کو حکم دیا گیا کہ وہ قطر پہنچ کر امیر کی رہائش گاہ کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اس رات ترک ایئرفورسز کے طیاروں کو بھی ہنگامی کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔“
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔