’47 سال قبل میری گرل فرینڈ نے مجھ سے تعلق توڑا تو اس نے مجھے یہ تحفہ دیا تھا، یہ میں نے آج تک نہیں کھولا لیکن اب۔۔۔‘

’47 سال قبل میری گرل فرینڈ نے مجھ سے تعلق توڑا تو اس نے مجھے یہ تحفہ دیا تھا، ...
’47 سال قبل میری گرل فرینڈ نے مجھ سے تعلق توڑا تو اس نے مجھے یہ تحفہ دیا تھا، یہ میں نے آج تک نہیں کھولا لیکن اب۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کو تحفہ ملے تو وہ فوراً سے پیشتر اسے کھولتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اندر کیا ہے لیکن کینیڈا میں ایک شخص کو 47سال قبل اس کی گرل فرینڈ نے تحفہ دیا تھا جو اس نے آج تک نہیں کھولا۔ دی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہر ایڈمونٹن کے 50سالہ اینڈریان پیئرس کو 1970ءمیں اس کی گرل فرینڈ ’وکی‘ نے کرسمس سے دو روز قبل یہ تحفہ دیا تھا۔ اس وقت وہ 17سال کا تھا اور ڈان ملز میں جارج ایس ہنری سکینڈری سکول میں پڑھتا تھا۔ اس روز نکی نے اس سے تعلق منقطع کیا اور کرسمس کا یہ آخری تحفہ دے کر چلی گئی۔

دولہا میں ایسی خامی پکڑی گئی کہ بالغ دلہن کو اس کیساتھ رخصت کرنے سے ہی انکارکردیاگیا، بارات خالی ہاتھ واپس
اینڈریان کا کہنا ہے کہ ”میں اس کے تعلق ختم کرنے پر انتہائی دکھی اور غصے میں تھا۔ میں چھٹیوں پرپیدل طویل سفر کرکے گھر پہنچا۔ اگلے روز کرسمس تھا۔ سب لوگوں نے اپنے تحائف کرسمس ٹری کے نیچے رکھے اور پھر کھول کر دیکھے۔ میں نے بھی یہ تحفہ ٹری کے نیچے رکھا لیکن اپنی فیملی کو بتا دیا کہ میں اسے نہیں کھولنا چاہتا۔ اس کے بعد میں ہر سال اسے کرسمس ٹری کے نیچے رکھتا لیکن جب کھولنے کی باری آتی تو میں اسے اٹھا کر الگ رکھ لیتا۔ حتیٰ کہ میری شادی ہو گئی اور بچے بھی ہو گئے۔ میرے بچے بھی ہر سال اس کو کھول کر دیکھنے کو کہتے لیکن آج تک میں نے یہ نہیں کھولا۔ پہلے تو میری بیوی کو اس پر کوئی پریشانی نہیں تھی لیکن اس بار اس نے اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ اگر اس کو کھولنا ہے تو ٹری کے نیچے رکھو ورنہ وہیں پڑا رہنے دو۔“


”اس پر میں نے اپنی اس گرل فرینڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ مل جائے تو ہم اکٹھے یہ تحفہ کھولیں۔ میرے پاس اس کے تین فون نمبر تھے لیکن 10اعداد پر مشتمل یہ نمبر اب کینیڈا میں چلتے ہی نہیں۔ میں نے موجود ایریا کوڈز لگا کر یہ نمبر ڈائل کیے لیکن بے کار۔ میں نے اسے انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کی کوشش بھی کی لیکن اس کی ہم نام کسی اور خاتون سے بات ہو گئی۔ اب میں نے اپنے بیوی بچوں سے وعدہ کیا ہے کہ جب اس تحفے کے 50سال پورے ہو جائیں گے تب میں اسے کھول دوں گا۔ میری کوشش ہے کہ تب تک میں وکی کو تلاش کر لوں تاکہ ہم اکٹھے اسے کھول سکیں۔“ واضح رہے کہ اینڈریان کو ملنے والا یہ تحفہ نیلے رنگ کی پیکنگ میں موجود ہے جس کا رنگ اب کافی خراب ہو چکا ہے۔ اینڈریان نے اعلان کیا ہے کہ اگر وکی نہ ملی تو میں ایک مقابلے کا انعقاد کراﺅں گا جس میں لوگ فیس دے کر شرکت کرسکیں گے۔ انہیں اس مقابلے میں بوجھنا ہو گا کہ اس پیکنگ کے اندر کیا ہے؟ جو جیتے گا اسے انعام دیا جائے گا اور فیس سے حاصل ہونے والی رقم کسی فلاحی تنظیم کو دی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -