سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے احتجاجی مراسلہ تھما دیا

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ ...
سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے احتجاجی مراسلہ تھما دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہا ئی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 3جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت رکھ چکری سیکٹرسمیت سیزفائرکیخلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے اور2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔یہی نہیں اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز  ایل او سی رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -