فلپائن، فوجی کارروائی میں 10 باغی ہلاک ،متعدد زخمی
منیلا (آن لائن) فلپائن کے صوبہ میگنیوڈانو میں باغیوں کے خلاف فوجی فضائی حملوں کے باعث 10 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
فلپائن فوجی حکام کے مطابق صوبہ میگنیوڈانو میں فوجی فضائی حملوں کا سلسلہ اس وقت عمل میں لایا گیا جب بانگسمورو تنظیم ( بی آئی ایف ایف) کے چند نامعلوم جنگجوؤں نے شہر ڈانو انسے میں قائم فوجی پوسٹ پر حملہ کیا ۔ تاہم فلپائنی فوج کی جانب سے اس حملے کے بعد بانگسمورو جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی جبکہ اس کارروائی میں دو گن شپ ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا اور علاقے میں جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی اور یہ کارروائی مسلسل4 گھنٹوں تک جاری رہی ۔ جس کے نتیجے میں 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرن نے حکومت مخالف شرپسندوں کے خلاف پورے مینڈانو میں مارشل لاء لگا رکھا ہے ۔