سعودی عرب نے قطر اور ایران کے لئے ایسا کام کردیا کہ پھر سے پوری مسلم دنیا کے لئے امید پیدا ہوگئی، بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب نے قطر اور ایران کے لئے ایسا کام کردیا کہ پھر سے پوری مسلم دنیا کے ...
سعودی عرب نے قطر اور ایران کے لئے ایسا کام کردیا کہ پھر سے پوری مسلم دنیا کے لئے امید پیدا ہوگئی، بڑی خوشخبری آگئی

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے عالمی شطرنج مقابلے میں شرکت کے خواہاں اسرائیلی کھلاڑیوں کو تو ویزہ دینے سے صاف انکار کردیا گیا تھا البتہ ایران اور قطر کے کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے کر ایسا قدم اٹھا لیا ہے کہ کشیدہ حالات میں بہتری کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق یہ اعلان ورلڈ چیس فیڈریشن کی جانب سے سامنے آیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ روزہ ’کنگ سلمان ورلڈ بلٹس اینڈ ریپڈ چیمپیئن شپ‘ میں شرکت کیلئے آنے والے 200 سے زائد کھلاڑیوں کو مملکت پہنچنے پر ویزے جاری کئے جائیں گے، جن میں ایران اور قطر کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایرانی اور قطری کھلاڑیوں کیلئے ویزے کی راہ ہموار کرنے کیلئے خصوصی کاوش کرنا پڑی۔

’’خواتین ماڈلز پر بڑے عرب ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ،گانے بجانے اور بازاروں میں فحش کلامی کی بھی اجازت نہ ہو گئی‘‘ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ ایرانی اور قطری کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ورلڈ چیس فیڈریشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایرانی یا قطری کھلاڑی اپنی حکومتوں کی ہدایات کے مطابق ورلڈ شطرنج چیمپیئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کریں تو یہ ایک الگ معاملہ ہے۔ کنگ سلمان ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹس چیس چیمپیئن شپ کا انعقاد ایپکس کنونشن سنٹر کنگ عبداللہ پٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں کیا جا رہا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : عرب دنیا


loading...