’خبردار! واٹس ایپ پر اس ایک طرح کے پیغام کو کبھی بھی نہ کھولیں‘ حکومت نے آپ کو نشانہ بنانے کے نئے حربے کے بارے میں خبردار کردیا، واضح اعلان کردیا

’خبردار! واٹس ایپ پر اس ایک طرح کے پیغام کو کبھی بھی نہ کھولیں‘ حکومت نے آپ ...
’خبردار! واٹس ایپ پر اس ایک طرح کے پیغام کو کبھی بھی نہ کھولیں‘ حکومت نے آپ کو نشانہ بنانے کے نئے حربے کے بارے میں خبردار کردیا، واضح اعلان کردیا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیشنز اتھارٹی (ٹی آر اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے مشکوک پی ڈی ایف فائلز بھیجی جارہی ہیں جنہیں کھولنا الیکٹرانک آلات اور سمارٹ فونز کیلئے بھاری نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ نامعلوم پی ڈی ایف فائلز، جنہیں بھیجنے والے کے متعلق آپ کے پاس درست معلومات موجود نہ ہوں، کو کھولتے ہوئے بے حد محتاط رہیں۔ سائبر سکیورٹی کے عالمی ادارے مکیفی کے حوالے سے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں ہونے والے سائبر حملوں میں پی ڈی ایف فائلز کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔ انٹرنیٹ صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اہم ڈیٹا کا بیک اپ ایسے سٹوریج ڈیوائسز پر ضرور رکھیں جو انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہیں،تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے۔

وہ ملک جس نے ایمریٹس ایئرلائن کا ملک میں داخلہ بند کردیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

ٹی آر اے کمپیوٹر ایمرجنسی ریلینس ٹیم کی جانب سے قبل ازیں جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں پر ہونے والے 615سائبر اٹیک سال 2017ءکے پہلے 10 ماہ کے دوران بلاک کئے گئے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...