نواز شریف سب سے بڑے لاڈلے ہیں: سلمان مجاہد بلوچ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سب سے بڑے لاڈلے ہیں ، وہ جو مرضی کہیں ان کوکوئی نہیں پوچھتا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت کراچی میں ناکام ہوچکی ہے ، کراچی میں کچھ لوگ لاڈلا بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن نوازشریف سب سے بڑے لاڈلے ہیں اور وہ جو مرضی کہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی آج بہت زیادہ بے توقیری کی گئی،ن لیگ عدلیہ کو بدنام کررہی ہے اوردونوں جماعتیں ایک دوسرے پرالزامات لگارہی ہیں۔