بھارت ، تیز رفتار بس پیدل چلتے زائرین پر چڑھ گئی ، 5 افراد ہلاک ، 5 زخمی

بھارت ، تیز رفتار بس پیدل چلتے زائرین پر چڑھ گئی ، 5 افراد ہلاک ، 5 زخمی
بھارت ، تیز رفتار بس پیدل چلتے زائرین پر چڑھ گئی ، 5 افراد ہلاک ، 5 زخمی

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تیز رفتار بس پیدل چلتے زائرین پر چڑھ گئی جس کے باعث 5افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔

بھارتی پولیس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع تیروپور میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند زائرین پالانی میں قائم ایک پہاڑی مندر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار بس ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 5 زائرین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے, زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں2 خواتین بھی شامل ہیں ۔

دوسری جانب پولیس نے حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے کا سبب بس کی تیز رفتاری ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثہ رونما ہوا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فوراً جائے حادثہ سے فرار ہو گیا تاہم ڈرائیور کی تلاش اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -