کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل چپ تھی جو میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی تھی:دفتر خارجہ

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل چپ تھی جو میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی ...
کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل چپ تھی جو میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی تھی:دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیادپر کی مگر بھارتی حکام کا شاطر دماغ اس جذبے کا خیر مقدم کرنے کی بجائے اس ملاقات سے بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی بیوی چیتنکاوی یادیو اپنے شوہر سے ملنے کے لئے دفتر خارجہ میں آئی تو اس کا جوتا معمول سے زیادہ وزنی اور بڑا تھا، شک گزرنے پر سیکورٹی حکام نے بھارتی جاسوس کی اہلیہ کا جوتا اس سے اتروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں کرائی گئی ،سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملاقات سے قبل دونوں کے کپڑے تبدیل کرائے گئے جبکہ ان کا میک اپ بھی اتروا دیا گیا ، مگر اس ملاقات کے دوران دفتر خارجہ کے حکام کو بھارتی جاسوس کی اہلیہ کے جوتے پر شک گزرا اور اس کا جوتا اپنی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ بھارتی جاسوس کی اہلیہ کا جوتا معمول سے ہٹ کر تھا جبکہ اس میں میٹل چپ لگی ہوئی تھی جو کہ میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی تھی ۔اس لئےشک گزرنے پر ان کا جوتا اتروا لیا گیا جبکہ انہیں متبادل جوتے فراہم کرد ئیے گئے تھے۔  سیکورٹی حکام نے جوتے کی جانچ کرنے کے لئے اسے لیبارٹری میں بھیج دیا ہے  اور اس امر کی تصدیق کی جا رہی کہ وہ ریکارڈنگ ڈیوائس تھی یا کوئی کیمرہ اس جوتے کے اندر نصب تھا۔