قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی:نجم سیٹھی

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی:نجم سیٹھی
قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں، امید ہے نیوزی لینڈ میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلیے کٹ کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے، امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی، فخززمان اور بابراعظم کی کارکردگی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔قائد اعظم ٹرافی کے سپانسرز نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو زبردستی قائد اعظم ٹرافی کی سپانسر شپ پر آمادہ نہیں کر سکتے، نشریاتی ادارے کو بھی پابند نہیں کر سکتے کہ وہ میچز دکھائیں، مزہ تب آتا جب کرکٹ کو فروغ دینے والے بڑے ادارے ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے سپانسر کے طور پر سامنے آتے، ڈومیسٹک کرکٹ کو سپانسر کرنے کیلیے اداروں کو آگے آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلیے سپانسرز کا نہ ملنا عالمی سطح پر بھی مشکل ہے، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت کے سوا دیگر ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلیے کم لوگ ہی سٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، طویل فارمیٹ میں سپانسرز تلاش کرنا ہمارے، آئی سی سی اور دیگر سب ممالک کیلیے مشکل ہے، ٹیسٹ میچ کیلیے پانچ دن کی سپانسر شپ عام طور پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے برابر ہوتی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -