رحیم یارخان ،دعوت ولیمہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 15سے زائد افراد زہر خورانی کا شکار

رحیم یارخان ،دعوت ولیمہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 15سے زائد افراد زہر ...
رحیم یارخان ،دعوت ولیمہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 15سے زائد افراد زہر خورانی کا شکار

  


رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یارخان میں دعوت ولیمہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 15سے زائد افراد زہر خورانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں نہر کنارہ صادق برانچ پر واقع میرج ہال میں دعوت ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ میرج ہال انتظامیہ کی جانب سے دعوت ولیمہ میں شریک افراد کو کھانے کیلئے میٹھے میں کھیر مہیا کی گئی۔اس کھیر کو کھانے سے 15سے زائد افراد جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد شامل تھی زہر خورانی کا شکار ہوگئے جبکہ دعوت ولیمہ میں شریک آنے والے مہمانوں نے کھیر کھانے سے متاثر ہونے والے خواتین اور بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر نجی و سرکاری ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ کھیر کھانے سے متاثر ہونے والے خواتین اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر میرج ہال انتظامیہ کے 5 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...