بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:سرتاج عزیز

بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی ...
بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر تاج عزیز کاکہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم کاروباری معاملات کے حل کے لیے افغانستان سے ملاقاتیں کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے خواہش کا اظہار کیا لیکن وہ اس کے بارے میں غور کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات میں شامل ہونے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم بھارت کو افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ پاکستان افغانستان کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -